کورونا نے 46 پاکستانیوں کی زندگیاں چھین لیں، مزید 1644 افراد متاثر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims more 46 lives in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کورونا کی وباء نے پاکستان میں مزید 46 زندگیاں چھین لیں جبکہ ملک بھر میں مزید 1644 افراد موذی بیماری کا شکار ہوگئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 31 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید ایک ہزار 644 کیس رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران 43 ہزار 381 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 32 ہزار 726 ہے۔

کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 745 ہوگئی، کورونا سے متاثر 2 ہزار 133 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب ایک لاکھ 56 ہزار 404، سندھ میں 2 لاکھ 44 ہزار 340 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا 66 ہزار 451، بلوچستان میں 18 ہزار 798 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 41 ہزار 176، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 953 ہوگئی، ملک بھر میں 78 لاکھ 48 ہزار 316 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کے روز چائنہ سے پاکستان پہنچے گی

گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4909 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41176 ہے اور اب تک 476 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Related Posts