سندھ حکومت کو عزیر بلوچ کی رپورٹ جاری نہ کرنے پر توہینِ عدالت کا نوٹس جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کو عزیر بلوچ کی رپورٹ جاری نہ کرنے پر توہینِ عدالت کا نوٹس جاری
سندھ حکومت کو عزیر بلوچ کی رپورٹ جاری نہ کرنے پر توہینِ عدالت کا نوٹس جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: عدالت نے سندھ حکومت کو عزیر بلوچ اور نثار مورائی کیسز  کی رپورٹ جاری نہ کرنے پر توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ معزز سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجا ہے جبکہ یہ نوٹس 28 جنوری کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر بھیجا گیا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نےکہا کہ 28 جنوری 2020ء کو عدالت نے حکم دیا تھا کہ عزیر بلوچ، نثار مورائی اور بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیسز کی جے آئی ٹیز کی رپورٹ جاری کی جائے، تاہم سندھ حکومت اس پر عمل درآمد میں ناکام رہی جس پر آج اسے توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ ہو یا نثار مورائی یاپھر بلدیہ فیکٹری کراچی میں آتشزدگی کا افسوسناک حادثہ، ہم دہشت گردی کے شکار افراد کو انصاف دلانے کیلئے تمام قانونی راستے اختیار کریں گے۔ 

Related Posts