وزیر اعلیٰ سندھ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پربیٹھے مسلح گارڈز پر برہم، گاڑیاں بند کرنے کافیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM orders investigation into fake domicile and action against officers involved

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر بیٹھے ہوئے مسلح گارڈز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایسی تمام گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی زیر صدارت 26ویں اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری ، وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ، اے سی ایس ہوم اور کمشنر کراچی شریک ہوئے۔

اپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ، ایڈیشنل آئی جی، کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر مسلح گارڈز بیٹھے نظر آتے ہیں۔

گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  اسلحے کی نمائش پر ہم نے پہلے سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو بند کیا جائے۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ سیکوریٹی گارڈ ز کی رجسٹریشن پر کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسلحے کی نمائش ناقابلِ قبول ہے۔

آئی جی سندھ کو وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ اسلحے کی نمائش ختم کی جائے۔ غیر رجسٹرڈ یا اے ایف آر والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شرکائے اجلاس کو بتایا گیا کہ کچھ قبائلی جھگڑے ہوئے ہیں جس میں کافی لوگ قتل ہوئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سدوزئی ۔ چاچڑ فساد میں 12 لوگ قتل ہوئے جبکہ طیغانی بجارانی فساد میں 28 لوگ قتل کیے جاچکے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قبائلی جھگڑوں کا خاتمہ قبائلی سرداروں کے ذریعے کیا جائے گا۔بعد ازاں آئی جی نے اجلاس کو کچے کے آپریشن پر بریفنگ دی۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ رواں برس گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں 89 پولیس مقابلے ہوئے جن میں سے سکھر میں 75، کشمور 73 اور شکاپور میں 68 انکائونٹر کیے گئے۔گھوٹکی میں 3 گینگس ، سکھر میں 6، کشمور میں 25 اور شکارپور میں 15 گروہوں کا خاتمہ کیا گیا۔

بریفنگ کے دوران آئی جی سندھ نے مزید بتایا کہ سکھر میں 9 ڈاکو مارے گئے۔ گھوٹکی سے 2 مغوی بازیاب ہوئے۔سکھر سے 2، کشمور سے 39 اور شکارپور سے 40 افراد بازیاب ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ہدایت کی کہ اسلحے کی سپلائی لائن ختم کردی جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈاکیٹس کی نقل و حرکت پر کھڑی نظر رکھیں۔ ڈاکو اور کالعدم تنظیموں کے درمیان بڑھتے رابطوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف کارروائی کریں۔ اس دوران کچے کے علاقے میں روڈ نیٹ ورک قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

دورانِ اجلاس گھوٹکی،  کشمور برج سے نکلنے والی دیگر سڑکیں بنانے کا فیصلہ بھی ہوا۔ گزشتہ اپیکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کے پی ٹی کے آئل ٹرمینلز کا سیکوریٹی آڈٹ کیا گیا ہے۔

آئل ٹرمینل کے بہترین سکیورٹی کی مزید سفارشات کے پی ٹی اتھارٹیز کو دے دی گئی۔ پیشہ ور مجرموں کی مارنیٹرنگ الیکٹرانک اور ٹریکنگ ڈیوائسز کے استعمال کے لیے سی آر ۔ پی سی میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔ بین الصوبائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی فیصلے ہوئے۔

انٹر پروونشل ٹرائی بارڈر سیکوریٹی (سندھ ۔ بلوچستان۔ پنجاب) کی سیکوریٹی مزید بہتر کرنے کے لیے مشترکہ پلان بنایا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کرمنلز کی لسٹ شیئر کر رہے ہیں۔ کچے کے علاقے میں قانون شکن عناصر کے گروپس ختم کیے جارہے ہیں۔

انسپکٹر جنرل سندھ نے کراچی میں 11 مختلف جگہوں پر احتجاج اور ریلیوں پر پابندی لگانے کی تجویز دی،  جن میں ہائی وے سے کراچی آنے والے راستے، ریلوے ٹریکس ، انٹر سٹی بس ٹرمینل اور اہم شاہراہیں شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے پروپوزل کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن جون 2021 میں جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان امن عمل، خطے کا کوئی ملک پاکستان کی برابری نہیں کرسکتا۔وزیراعظم

Related Posts