سرکلر ریلوے کراچی کیلئے تحفہ، تمام وعدے پورے کرینگے، محمود مولوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Circular Railway is a gift for Karachi: Mahmood Maulvi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور وزارت ساحلی امور کے مشیر محمود مولوی نے سرکلر ریلوے کی بحالی پر کراچی کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکلر ریلوے کراچی کیلئے تحفہ ہے، عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے۔

اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنیوالے سیاسی عمائدین کے وفد سے ملاقات کے دوران کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی کے حوالے سے خصوصی بات چیت کرتے محمود مولوی نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ بہت بڑا مسئلہ ہے اور وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور سرکلر ریلوے کی بحالی کراچی کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ، حکومت کو کراچی میں ٹرانسپورٹ مسائل کا بخوبی ادراک ہے ،کراچی کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا اس لئے پی ٹی آئی حکومت کراچی کے عوام کو دیرینہ مسائل سے نجات دلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو گزشتہ کئی سالوں سے دانستہ مسائل میں دھکیلا گیا یہی وجہ ہے کہ کراچی کے عوام نے روایتی سیاست سے نکل کر پاکستان تحریک انصاف کو بھاری کامیابی دلائی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اور پی ٹی آئی کے کارکنان و ذمہ داران عوام کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی سرکلر ریلوے، 2 ہفتے بعد 14 کلو میٹر کا ٹریک فعال کریں گے۔شیخ رشید

کراچی میں وفاقی کے تحت جاری پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبے بھی جلد مکمل کئے جائینگے جس سے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔

Related Posts