چین نے پاکستان کے ذمہ 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی رول اوور کردی، وزیر خزانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کے ذمہ دو ارب ڈالر قرض کی ادائیگی رول اوور کردی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے مطابق چین نے ایک سال کیلئے 2 ارب ڈالرز سیف (اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج) ڈپازٹس کے رول اوور کی منظوری دے دی۔

بیرونی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چینی سیف ڈپازٹس کا رول اوور حاصل کرنا آئی ایم ایف کی لازمی شرائط میں سے ایک تھی تاکہ اسٹاف لیول معاہدے کی جانب بڑھا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کو خط، پنجاب میں انتخابات کی منسوخی سے متعلق آگاہ کردیا

اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت کے تحت نو فہرست ہیں جس کو سرکاری اعداد و شمار سے پورا کرنے کی ضرورت ہے اور ان میں سے ایک فہرست نیٹ انٹرنیشنل ریزرو (این آئی آر) کو اشارے کے ہدف کے طور پر تصور کرنے سے متعلق ہے جو جون 2023 کے آخر تک پروگرام کی مدت کی بیرونی مالیاتی ضروریات کو شامل کیے بغیر پورا نہیں کیا جا سکتا۔

Related Posts