چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں مسترد ووٹ ڈالنے والے 7 سینیٹرز منظرِ عام پر آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں مسترد ووٹ ڈالنے والے 7 سینیٹرز منظرِ عام پر آگئے
چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں مسترد ووٹ ڈالنے والے 7 سینیٹرز منظرِ عام پر آگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے دوران مسترد ووٹ ڈالنے والے 7 سینیٹرز منظرِ عام پر آچکے ہیں، سینیٹرز کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں بدنیتی شامل نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے دوران جن 7 سینیٹرز کے ووٹ مسترد ہوئے ان کی رپورٹ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اورسابق صدر آصف زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو پیش کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مذکورہ 7 سینیٹرز خود پیش ہوئے اور بیان دیا کہ انتخابی عمل کے دوران ہم نے کوئی بدنیتی نہیں کی۔ ہم نے انتخابی عملے کے بتائے گئے طریقۂ کار کے مطابق ووٹ ڈالے تھے۔

مذکورہ 7 سینیٹرز نے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگائی، تاحال پیپلز پارٹی نے مذکورہ 7 سینیٹرز کے نام ظاہر نہیں کیے۔ سینیٹرز کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں کوئی بددیانتی نہیں کی گئی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل12 مارچ کو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو چیلنج کرنے کے لئے پی ڈی ایم  نے عملی تیار کر لی  ذرائع کے مطابق 7 مسترد ووٹوں کو چیلنج کیا جائے گا جبکہ پارلیمان کی کارروائی عدالت میں چیلنج نہیں کی جاسکتی۔

ذرائع کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ4 ووٹ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے صادق سنجرانی کو ڈالے گئے۔ ن لیگ کے چار سینیٹرز صادق سنجرانی سے رابطے میں تھے 3 مسترد ووٹ جے یو آئی ایف  کے تھے جبکہ جماعت اسلامی نے دونوں امیدواروں کو ووٹ دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں: صادق سنجرانی کو جتوانے میں ن لیگ کے کردار سے متعلق انکشافات 

Related Posts