لاہور ائیرپورٹ پر آگ کیسے لگی؟ فلائٹ آپریشن کب تک بند رہیگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ائیرپورٹ
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور ائیرپروٹ پر آگ لگ گئی جس کے بعد 24 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ائیر پورٹ کے لاؤنج میں لگنے والی آگ سے ائیرپورٹ پر امیگریشن کا عمل بھی متاثر ہوا۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر فضا میں موجود غیر ملکی پروازیں متبادل ائیرپورٹ پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ لاہور سے آج روانہ ہونے والی پہلی حج پرواز بھی روک دی گئی۔

رپورٹ میں ائیرپورٹ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آگ امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آتشزدگی کے بعد فلائٹ آپریشن کی بندش کا دورانیہ سہ پہر ساڑھے 3 بجے سے بڑھا کر رات10 بجے تک کردیا گیا۔

ائیرپورٹ پر امیگریشن سسٹم بھی بحال کیا جارہا ہے، بحالی کیلئے رات 10 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا جبکہ انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن آئی ایم ایس سسٹم کی بحالی پر شروع کیا جاسکے گا۔ائیرپورٹ عالمی پروازوں کیلئے بند کردیا گیا۔

ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ اندرونِ ملک کی پروازوں اور کارگو جہازوں کی لینڈنگ کیلئے کھلا رہے گا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں فلائٹ آپریشن بند ہونے کے باعث مسافروں اور لواحقین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Posts