کراچی میں آٹا سستا، نان چپاتی کی قیمت بھی کم کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نان اور چپاتی
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کمشنر کراچی نے آٹا سستا ہونے کے باعث روٹی کی قیمت کم کرتے ہوئے 120 گرام کے نان کی قیمت 17روپے جبکہ 100گرام چپاتی کی 12روپے مقرر کردی ہے جبکہ شہر بھر میں روٹی مختلف قیمتوں پر دستیاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نان اور چپاتی کی اوسط قیمت 20روپے ہے جبکہ بعض علاقوں میں روٹی اس سے مہنگی بھی فروخت کی جارہی ہے۔ کمشنر کراچی اور کنٹرولر پرائسز اینڈ سپلائیز سیّد حسن نقوی نے اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کردیں۔

کمشنر  نے آٹا، روٹی، چینی، نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشنز جاری کردئیے۔ کراچی میں آٹے کی ریٹیل قیمت 98روپے کلو، ہول سیل قیمت 93 روپے جبکہ ایکس فلور مل ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 90روپے مقرر ہے۔

نوٹیفکیشنز کے مطابق فائن چکی آٹے کی فی کلو ایکس مل قیمت 117روپے، ہول سیل قیمت 120روپے، ریٹیل قیمت 125روپے جبکہ چکی کے آٹے کی قیمت 123روپے کلو جبکہ چینی کی ہول سیل قیمت 137روپے اور ریٹیل 140روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

روٹی کی قیمتیں بھی تبدیل کی گئی ہیں۔ کمشنر نے کراچی میں 120گرام تندوری نان کی قیمت 17روپے، 100گرام چپاتی کی قیمت 12روپے مقرر کردی۔ کمشنر کراچی نے یہ فیصلہ اپنے دفتر میں منعقدہ الگ الگ اجلاسوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔

اجلاس کے دوران تمام ڈی سیز، بیورو آف سپلائی، محکمہ فوڈ، صارفین تنظیموں کے نمائندے اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آٹے، چینی اور روٹی سمیت تمام اشیاء کی قیمتیں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تعاون سے مقرر کی گئی ہیں۔

Related Posts