خواتین اب شادی کے بعد کنیت تبدیل کرنے میں آزاد ہیں، طارق ملک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین اب شادی کے بعد کنیت تبدیل کرنے میں آزاد ہیں، طارق ملک
خواتین اب شادی کے بعد کنیت تبدیل کرنے میں آزاد ہیں، طارق ملک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا نے شادی کے بعد اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) میں اپنی کنیت تبدیل کرنے کے لیے خواتین کو پابند کرنے والی پالیسی تبدیل کردی ہے۔

14ویں سالانہ دیہی خواتین کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے طارق ملک نے اعلان کیا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے رجسٹریشن بڑھانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کانفرنس میں 109 اضلاع کی 500 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔

چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد دیہی خواتین کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ زراعت میں ان کے کردار کو سراہنا اور ان کے خلاف تشدد کا خاتمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں 

حکومت اپنی نااہلی سے ریاست اور شہریوں کا رشتہ کمزور کررہی ہے، شہباز شریف

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا

طارق ملک نے مزید کہا کہ اب خواتین کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے والد یا شوہر کے نام سے خود کو رجسٹر کرائیں۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ خواتین کو اپنے سی این آئی سی میں اپنے شوہر کا نام اپنانے کی مشق ایک “غیر سرکاری پالیسی” تھی۔

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے 100 دن میں خواتین اور مردوں کے درمیان رجسٹریشن کا فرق 14 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جامع رجسٹریشن یونٹ قائم کیا گیا ہے جو خواتین کی رجسٹریشن کو بڑھانے کے لیے مزید سختی سے کام کر رہا ہے۔

طارق ملک نے کہا کہ شناختی کارڈ اپنے ہولڈر کو ووٹ ڈالنے ، کیس رجسٹر کرنے ، بینک اکاؤنٹ کھولنے ، سرکاری سہولیات تک رسائی حاصل کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف پلاسٹک کا ٹکڑا نہیں ہے یہ آپ کو بااختیار بنانے کا ذریعہ بھی ہے۔ نادرا ملک بھر میں خواتین کی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کر رہی ہے۔

چیئرمین نادرا نے خبردار کیا کہ اتھارٹی میں بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ نادرا کے 262 ملازمین پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ، جرم ثابت ہونے پر 107 کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

Related Posts