عازمین حج کیلئے کونسی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج پر روانگی سے پانچ دن پہلے ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب روانگی سے کم از کم پانچ دن قبل ویکسینیشن کروا لیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

وزارت مذہبی امور  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب جانے والے عازمین حج اپنی روانگی سے پانچ دن پہلے (صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک) اپنے متعلقہ حاجی کیمپوں میں جا کر گردن توڑ بخار، موسمی انفلوئنزا اور پولیو سے بچاؤ کے قطرے پئیں تاکہ ان بیماریوں سے بچاؤممکن ہو سکے۔

واضح رہے کہ ہر عازم حج کو ایک بڑا سفری بیگ، ہاتھ میں پکڑنے والاایک چھوٹا بیگ، ایک جوتوں کا بیگ، مردوں کے لیے احرام کی پٹی اور خواتین کے لیے اسکارف پر مشتمل سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔

Related Posts