گندم اسکینڈل میں کیا سابق نگران وزیر اعظم سے بھی پوچھ گچھ ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاک میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سیکریٹری وفاقی کابینہ کامران علی افضل کا کہنا ہے کہ گندم انکوائری کمیٹی میں سابق نگراں وزیر اعظم کو طلب نہیں کیا گیا، نہ محسن نقوی کو طلب کیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں کامران علی افضل  نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کو طلب کیے جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کر رہا ہوں، انکوائری سے متعلق غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں اور گندم بحران پر تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو جہاں تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے مختلف آپشنز زیر غور ہیں اور معاملہ تحقیقات کے بعد کارروائی کے لیے نیب، ایف آی اے کے سپرد کرنے  پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران دور کے اہم افراد کو طلب کے جانے کا امکان ہے جبکہ سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک طلبی کا کوئی باقاعدہ نوٹس نہیں ملا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چار ارکان پر مشتمل کمیٹی کوہدایت کی ہے کہ چار روز میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

ذرائع کے مطابق  نگران وزیراعظم اور وزرا کو تحقیقات کے حوالے سے سوال نامہ بھی بھیجا جا سکتا ہے، جس میں ان تحقیقات کے حوالے سے وہ اپنا مؤقف پیش کرسکتے ہیں اور کمیٹی کا اجلاس اتوار کو  دوبارہ ہوگا۔

Related Posts