سی ایس ایس کے نتائج، کامیابی کی شرح 3فیصد، مزید حقائق بھی سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ایس ایس
(فوٹو: ڈیلی ٹائمز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) کے امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں کامیابی کی شرح 3فیصد کے لگ بھگ رہی، مزید حقائق بھی سامنے آگئے ہیں۔

ایف پی ایس سی (فیڈرل پبلک سروس کمیشن) کا کہنا ہے کہ 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کر لیا، 210 کامیاب امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش کردی گئی جبکہ کامیاب امیدواروں میں مردوں کی شرح خواتین سے زیادہ رہی۔

نجی ٹی وی (ہم نیوز) کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ کامیاب امیدواروں میں 126 مرد اور 84 خواتین شامل ہیں۔ تحریری امتحان کل 13 ہزار 8 امیدواروں نے دیا جن میں سے عادل ریاض نے پہلی، شہر بانو نے دوسری، عکاشہ ابرار رانا نے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ کامیاب امیدوار گریڈ 17 سے ملازمت شروع کرسکیں گے۔ ٹاپ کرنے والے پہلے 8امیدوار ملک کے سب سے گنجان آباد صوبہ پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔ میرٹ لسٹ میں بلوچستان کے امیدوار نویں پوزیشن جبکہ آزاد کشمیر کے امیدوار 19ویں پوزیشن پر رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے امیدوار نے 25ویں، سندھ رورل کے امیدوار 66ویں جبکہ سندھ اربن کے امیدوار 116ویں پوزیشن پر آئے جبکہ ایکس فاٹا کے امیدوار 80ویں اور گلگت بلتستان کے امیدوار 130ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

Related Posts