حکومت اپنی نااہلی سے ریاست اور شہریوں کا رشتہ کمزور کررہی ہے، شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اپنی نااہلی سے ریاست اور شہریوں کا رشتہ کمزور کررہی ہے، شہباز شریف
حکومت اپنی نااہلی سے ریاست اور شہریوں کا رشتہ کمزور کررہی ہے، شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پہلے سے مان کر بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔ اب جبکہ مذاکرات ناکام ہو گئے تو حکومت قیمتوں میں اضافہ بھی واپس لے۔

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کی ناکامی پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر کے نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلے مہنگائی کردی اور اب آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی ناکام ہو گئے، یہ حکومت کی حکمت عملی ہے؟

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے تین سال تک آئی ایم ایف کی تابعداری کی اور اپنی پالیسیز سے عوام کو لہولہان کردیا مگر نتیجہ صفر بٹا صفر ہے۔ عوام کا معاشی قتل کرتے ہوئے حکومت کو تین سال سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے۔

قومی اسملبی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی نااہلیوں سے مایوسی پھیلا رہی ہے۔ حکومت ریاست اور شہریوں کے رشتے کو کمزور کر رہی ہے، حکمران ٹولے کی عوام دشمن پالیسیاں انتہائی پریشان کن ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں نون لیگ نے 2015ء میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، جبکہ ہمارے دور میں آئی ایم ایف پروگرام پر عمران نیازی تنقید کیا کرتے تھے۔

Related Posts