باپ نے بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا پڑوسی کے لڑکے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ باڑی ساملی میں پیش آیا، دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال مری منتقل کردیا گیا۔

ملزم فائرنگ کے بعد پسٹل سمیت موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے مری میں ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نزاکت نے مبینہ طورپر غیرت کے نام پر پہلے اپنی بیٹی رابعہ کو گولیاں مار کر قتل کیا اور بعد میں پڑوسیوں کے لڑکے زعفران کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر نبیل کھوکھر راولپنڈی سے مری پہنچے جہاں انھوں نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جاسکے۔

ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ بظاہر لڑکے اور لڑکی کا قتل غیرت کا معاملہ لگتا ہے، اصل حقائق ملزم کی گرفتاری کے بعد سامنے آئیں گے، ایس پی صدر کی زیر نگرانی ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Related Posts