اقرار الحسن کی بیویوں کا ایک دوسرے کے ساتھ کیسا تعلق ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی کرنٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اینکر پرسن اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار نے اقرار الحسن کی دوسری بیویوں سے اپنے تعلقات پر کھل کر بات کی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں کہا کہ میرا عینی کے ساتھ ہمیشہ اچھا رشتہ رہا ہے تاہم اب وہ ایک دوسرے سے نہیں ملتے۔

انہوں نے اقرار الحسن کی پہلی اہلیہ قراۃ العین اور تیسری اہلیہ عروسہ کیساتھ اپنے میل جول کے حوالے سے بات کی۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اقرار الحسن کی دوسری بیویوں سے حسد کرتی ہیں؟

جواب میں فرح اقرار کا کہنا تھا کہ میں بہت مختلف انسان ہوں، میں عام انسانوں کی طرح نہیں سوچتی۔ میں نے ہمیشہ مختلف سوچا ہے یہاں تک کہ اپنے بچپن میں، میں نے اپنی ضروریات کے لیے والدین پر کبھی انحصار نہیں کیا۔ میں نے ہمیشہ ایک خود مختار عورت بننے کا سوچا جو اب میں ہوں، کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ صرف آپ ہی اپنے خوابوں کو بہتر طریقے سے پورا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح میں نے کبھی اپنے شوہر پر انحصار نہیں کیا اور نہ ہی میں نے اپنی ضروریات اس سے وابستہ کی ہیں، مجھے اچھا لگتا ہے اگر وہ میری ضرورت پوری کرتے ہیں، مجھے کوئی عدم تحفظ اور حسد کا احساس نہیں ہے۔

فرح اقرار نے واضح کیا کہ میں ایک بہت پرائیویٹ، محفوظ اور فوکسڈ انسان ہوں اس لیے میں ہمیشہ سکون میں رہتی ہوں۔

خیال رہے کہ قرۃ العین اقرار معروف ٹی وی میزبان اور نیوز اینکر ہیں، فرح اقرار بھی ایک یوٹیوبر ہیں اور روزانہ کے معمول کے وی لاگز بناتی ہیں۔

Related Posts