سجل علی کی بھارتی اداکار کے ساتھ خوبصورت تصویر کے چرچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 پاکستان کی خوبرو اور نٹ کھٹ اداکارہ سجل علی  کی بالی وڈ اسٹار نواز الدین صدیقی کے ہمراہ سامنے آنے والی تصویر سوشل میڈیا پر چھا گئی۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر سجل علی نے سال 2017 میں اپلوڈ کی تھی اور ساتھ ایک طویل کیپشن بھی شیئر کیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ تصویر میں نے سال بھر سے اس خاص دن کے لیے محفوظ کر رکھی تھی ، جب میں ان سے ملی تو میں مکمل طور پر ’اسٹار اسٹرک‘ تھی، اگلے دن جب اداکار سے بات کی تو میں انکی عاجزی و انکساری دیکھ کر دنگ رہ گئی۔

 انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ سب غیر حقیقی تھا ، آپ جیسے اداکار نے میرے لیے انتہائی شائستہ الفاظ کا استعمال کیا۔

سجل علی کا کہنا تھا کہ  فلم کی شوٹنگ کے دوران آپ سے مل کر خوشی ہوئی، بلاشبہ اس پروجیکٹ کا حصہ بننا ایک خواب تھا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے مختلف ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا جن میں  #momthemovie #nawazuddinsiddiqui #sajalali شامل تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی فلم ’موم‘ 7 جولائی 2017 کو ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کی ہدایت کاری روی ادیاور نے انجام دی تھی۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی، اداکار اکشے کھنّہ، نوازالدین صدیقی، سجل علی اور اداکار عدنان صدیقی شامل تھے۔

Related Posts