حج آپریشن کب سے کب تک جاری رہے گا، تفصیلات سامنے آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عرب نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے حج آپریشن کا اعلان کردیا، جس کے مطابق قبل از حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا، جو 10 جون تک جاری رہے گا۔

 ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 34 ہزار عازمین حج 170 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچیں گے، 19 ہزار سرکاری حج اسکیم، 15 ہزار پرائیویٹ عازمین حج پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں گے۔

ترجمان کے مطابق حج آپریشن کے دوران پی آئی اے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، کوئٹہ، سیالکوٹ، سکھر سے پروازیں کرے گی، جبکہ جدہ اور مدینہ منورہ کے لئے براہ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس سال روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہوگا، روڈ ٹو مکہ کی سہولت کے ذریعے پاکستانی عازمین حج اپنی سعودی امیگریشن پاکستان ہی میں کروائیں گے۔

واضح رہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کا کراچی ایئرپورٹ سے آغاز اس بار پہلی دفعہ ہوا ہے۔

Related Posts