کورونا وائرس کیسز کی تعداد کا تعلق ٹیسٹس کی مقدار سے ہے۔ڈاکٹر شہباز گل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کیسز کی تعداد کا تعلق ٹیسٹس کی مقدار سے ہے۔ڈاکٹر شہباز گل
کورونا وائرس کیسز کی تعداد کا تعلق ٹیسٹس کی مقدار سے ہے۔ڈاکٹر شہباز گل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترجمان وفاقی حکومت ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کا تعلق ٹیسٹس کی مقدار سے ہوتا ہے جبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث 1 دن میں 2 ہزار 255 افراد کے وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر درست نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی حکومت کے ترجمان اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث 2 ہزار 255 اموات کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ درست نہیں ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کو نرم کیے ہوئے تو ابھی 3 سے 4 دن ہوئے ہیں۔

پیغام میں وفاقی حکومت کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کورونا وائرس کا آج جو کیس نظر آتا ہے، وہ 10 سے 15 دن پہلے کا ہوتا ہے۔ دوسری بات، اگر آپ ٹیسٹ زیادہ کریں گے تو نمبر زیادہ آئے گا جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ شاید ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

وفاقی حکومت کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اگر آج 1 لاکھ ٹیسٹ کریں گے تو 10 ہزار کے قریب مثبت آئیں گے اور اگر ٹیسٹ صرف 1000 کیے جائیں تو صرف 100کیسز مثبت ہوں گے۔ خبر درست قرار نہیں دی جاسکتی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ  کیلئے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی ملک میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 255کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وفاق اور صوبوں کی جانب سے پیر 11 مئی سے کاروبار مراکز کھولنے کی اجازت دی گئی تاہم شہریوں اور دکانداروں کی طرف سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے متعلقہ حکومتیں شدید نالاں ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی کورونا بے قابو،  2255 کیسز ریکارڈ

Related Posts