پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی کورونا بے قابو، ایک دن میں 2255 کیسز ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh governor approves epidemic diseases act

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ  کیلئے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی ملک میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 2255 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

وفاق اور صوبوں کی جانب سے پیر 11 مئی سے کاروبار مراکز کھولنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم شہریوں اور دکانداروں کی طرف سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے متعلقہ حکومتیں شدید نالاں ہیں۔

پاکستان میں  لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بدھ کے روز کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 34 ہزار 336 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 2255 کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید31 اموات اور 2ہزار 255 کیسزریکارڈ ہوئے۔

مزید پڑھیں: جتنی ہلاکتیں اتنا فائدہ، پاکستان میں کورونا سے اموات منافع بخش کاروبار

پاکستان میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11ہزار848 ٹیسٹ کروائے گئے جبکہ 2255 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 34 ہزار 336 ہوگئی ہے۔

Related Posts