کورونا وائرس کیسز میں اضافے پر دوبارہ لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں۔حکومتِ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کیسز میں اضافے پر دوبارہ لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں۔حکومتِ سندھ
کورونا وائرس کیسز میں اضافے پر دوبارہ لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں۔حکومتِ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ حکومت نے  کہا ہے کہ ہم کراچی سمیت صوبے بھر میں  کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لگایا گیا لاک ڈاؤن ایک بار پھر نافذ کرسکتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو کورونا وائرس سے بچانا چاہتی ہے۔ آپ کسی بھی قسم کی افواہوں سے دور رہیں۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاؤن لگا دیا جائے گا جبکہ کاروبار کیلئے مخصوص اوقات مقرر ہیں جن کے دوران قواعد و ضوابط (ایس او پیز) پر عمل درآمد ضروری قرار دیا گیا ہے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ لوگ ٹرین اور جہاز کے ذریعے آزادی کے ساتھ سفر کرتے ہیں جس سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت کی کاوشوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ عوام کو چاہئے کہ کورونا وائرس کے ساتھ رہنے کی عادت اپنائیں اور ایس او پیز کی پابندی کریں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والے ڈاکٹرز قابلِ فخر ہیں جنہیں سندھ حکومت سہولیات مہیا کر رہی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس اور رینجرز بھی یکساں تعریف کے مستحق ہیں۔

Related Posts