بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کاوزیر اعظم کے عشائیہ میں شرکت سے انکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

BNP-M chief rebuffs PM’s dinner invitation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومتی ارکان اور اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کی دعوت کو ٹھکرادیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل اور پارٹی رہنماء جہانزیب جمالدینی کو وزیر اعظم عمران خان کے عشائیہ کے لئے مدعو کیاگیا تھا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے وزیراعظم کے عشائیہ میں جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی حکومت کا حصہ نہیں ہے اس لئے تقریب میں جانے کا کوئی مقصد نہیں۔

بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے 17 جون کو تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے تحفظات دور کرنے کیلئے وفاقی وزراء کو صوبہ بلوچستان کے لئے مختص 6 فیصد نوکریوں کے کوٹہ پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے وفاقی وزراء اور محکموں کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے لئے نوکریوں کے کوٹہ پر عمل درآمد نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:ق لیگ کا وزیراعظم عمران خان کے عشائیہ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بی این پی ایم کے سربراہ کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے بجٹ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

Related Posts