حکومت اور ن لیگ آرمی ایکٹ ترمیمی بل پرپالیمنٹ کے طریقہ کارکونظر انداز کررہی تھیں، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto
bilawal bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے معاملے پرپارلیمنٹ کے طریقہ کارکو نظر انداز کررہی تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ جب وہ اسلام آباد آئے تو پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی غیر مشروط حمایت کرکے اسے دونوں ایوانوں سے منظور کرنے پراتفاق کرچکی تھیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے فیصلہ کیاتھا کہ بل کونہ توتمام اراکین اسمبلی کو بھیجاجائے اورنہ ہی قانون سازی کےلیے کمیٹی کو دیکھنے کیلئے بھیجا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ سب جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ بل کو قومی اسمبلی کی کمیٹی میں بھیجاجائے گااوردونوں ایوانوں کے قواعد و ضوابط کی پاسداری کے ساتھ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بھی بل پر نظر ثانی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی برائےدفاع نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ یہ ایک مثبت پیشرفت ہے کہ ایک سال سے زائد عرصہ غیرفعال رکھی جانے والی پارلیمان قانون سازی کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے اختیارات لینے والے تمام اداروں نے ہم سے قانون سازی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو قبول کرنے کو کہا ہے، یہ ان کے لئے اہم کامیابیاں ہیں جنہوں نے ہمیشہ پارلیمانی بالادستی اور جمہوریت کے لئےجدوجہد کی ہے۔

Related Posts