ٹیکسوں کا طوفان، حکومت کی ناکامی کا بوجھ غریب کیوں اٹھائے؟، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto's speech on budget in the National Assembly

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کا طوفان کھڑا کر دیاہے،عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں،حکومتی ممبران بھی جھوٹے اور ان کا بجٹ بھی جھوٹا ہے، بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیر قانونی، معاشی ترقی کے اشاریے بھی جھوٹے ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت اور اپوزیشن کا قومی اسمبلی کی کارروائی پرامن انداز سے چلانے پراتفاق

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے اپنی تقریر میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے سرحدی محافظوں کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافہ کیا،پیپلزپارٹی نے سندھ میں کم سے کم اجرت 25ہزار مقرر کی، حکومت نے بجٹ میں ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا طوفان کھڑا کر دیا،آپ نے احتجاجی سرکاری ملازمین کو بھی دھوکا دیا،اگر معاشی ترقی ہو رہی ہے تو تاریخی غربت کیوں ہے؟ ۔

بلاول بھٹونے کہا کہ آپ نے تو ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں، نہ صرف بےروزگاری ہے بلکہ غربت میں بھی تاریخی اضافہ ہو رہا ہے،آپ نے گزشتہ سال تنخواہوں میں اضافہ ہی نہیں کیا،جن کے پاس روزگار تھا آپ نے انہیں بھی بےروزگار کر دیا،آپ کہتے ہیں اتنی معاشی ترقی ہو رہی ہے کہ سب خوش ہوں گے،انہوں نے کہا کہ حکومتی ممبران اپنے حلقے میں منہ دکھانے کے قابل نہیں،حکومتی ممبران بھی جھوٹے اور ان کا بجٹ بھی جھوٹا ہے،عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں،حکومت کی ناکامی کا بوجھ غریب کیوں اٹھائے؟۔

Related Posts