کوشش کریں گے کہ پاکستان کو بحران سے نکالا جائے۔بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ پاکستان کو بحران سے اور عوام کو مسائل سے نکالیں، اس وقت ملک اور اس کے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عشائیے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میثاقِ معیشت اور میثاقِ مفاہمت پر مل جل کر کام کرنا ضروری ہے۔

 چیئرمین پی پی پی  نے شہباز شریف کو ملک کا کامیاب ترین وزیراعظم بننے کیلئے کچھ معاملات پر کام کرنے کا مشورہ دے دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابی اور عدالتی اصلاحات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمان کو فعال کرنے کیلئے قومی اتفاقِ رائے ضروری ہے۔ اگر اِن 3 سے 4معاملات پر بات ہو تو توقع کی جاسکتی ہے کہ شہباز شریف ملکی تاریخ کے کامیاب وزیراعظم بنیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کہ صدر عارف علوی پر عدم اعتماد کے وقت اسمبلی توڑنے سمیت 2 مقدمات ہوں گے۔سیاست دانوں کو سیاست دائرے میں رہ کر کرنا ہوگی۔

حال ہی میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عارف علوی پر پہلا مقدمہ اسمبلی توڑنے جبکہ دوسرا اب قومی اسمبلی نہ بلانے کا ہوگا۔

Related Posts