بلاول بھٹو کو طیارے سے اتاردیا گیا، کوئٹہ روانگی میں تاخیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto unlikely to join Quetta protest sit-in

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ساتھیوں کو طیارے سے اتار دیا گیا، کوئٹہ روانگی میں تاخیر، پی پی چیئرمین نے تصدیق کردی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ ہزارہ متاثرین سے ملاقات کیلئے کوئٹہ روانگی کیلئے طیارے میں سوار ہوئے تھے تاہم انہیں طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث انہیں اتاردیا گیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں ابھی وزیراعلی سندھ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ کوئٹہ جانے کے لئے کوشاں ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انجن کے نہ چلنے کے سبب ہمیں کراچی سے کوئٹہ جانے والے طیارے سے اتار دیا گیا ہے، میں اب کوئٹہ پہنچنے کے لئے متبادل انتظامات کے حوالے سے کوشاں ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو دہشت گردی سے متاثرہ ان مظلوموں کے مطالبات تسلیم کرنا چاہئیں جو میتوں کے ساتھ پانچ روز سے احتجاج کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سانحہ مچھ کیخلاف کراچی میں دھرنے، سڑکیں بند، شہری محصور، پروازیں منسوخ

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باوجود سانحہ مچھ میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے ملاقات کیلئے کوئٹہ روانہ ہوگئی ہیں۔

Related Posts