سانحہ مچھ کیخلاف کراچی میں دھرنے، سڑکیں بند، شہری محصور، پروازیں منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیر لائینز کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا
پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیر لائینز کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری احتجاج اور سڑکوں کی بندش کے باعث پی آئی اے کافلائٹ آپریشن شدید متاثر ،متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے راستوں پر شدید ٹریفک کے باعث مسافروں اور عملے کو پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، کراچی سے روانگی والی متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ترجمان عبداللہ خان نے بتایا کہ کراچی اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے 368 اور 369 جبکہ کراچی اور لاہور کی پروازیں پی کے 304 اور 305 منسوخ اور کراچی اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے 308 اور 309 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوں گی۔

مزید پڑھیں:سانحہ مچھ کیخلاف مچھ احتجاج کا دائرہ وسیع، کراچی میں 19 مقامات پر دھرنے ، ٹریفک کا نظام درہم برہم

پی کے 308 تاخیر کے ساتھ 6 بجے شام روانہ ہوگی اور پی کے 309 رات 9 بجے پرواز بھرے گی ، کراچی تا پشاور پی کے 350 اور کراچی تا فیصل آباد پی کے 340 تاخیر کے ساتھ شام 6 بجے روانہ ہوں گی۔

کراچی تا دبئی پرواز پی کے 213 بھی ڈیڑھ گھنٹا تاخیر سے روانہ ہوگی ، تمام مسافروں سے التماس ہے کہ وہ بروقت معلومات کے لئے فلائٹ انکوائری یا پی آئی اے کال سینٹر سے رابطے میں رہیں، گھروں سے فلائیٹس کے لئے نکلتے ہوئے وقت رکھ کر نکلیں اور کال سینٹر 786 786 111 سے رابطے میں رہیں۔

Related Posts