بلاول بھٹو کاوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے استعفے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto demands FM Qureshi's resignation over Senate Speech

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریر پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں یا استعفیٰ دیں۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کسی بھی حالت میں اس طرح کے بیانات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون کر رہی ہے لیکن وفاقی وزراء متنازعہ بیانات دینے میں مصروف ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ وزیر خارجہ اپنے الفاظ واپس لیں یا فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات سے وفاق کو نقصان ہوگا،انہوں نے شاہ محمود قریشی سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ کارڈ سے متعلق اپنے الفاظ واپس لیں۔

انہوں نے سندھ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے اپنے بیان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی طاقت دکھانے کاوقت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کی کورونا وائرس کی آڑ میں چھپی ملک دشمنی واضح ہو چکی ہے،سردار عبدالر حیم

انہوں نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ حکومت انصاف سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتی صرف اپنے مخالفین پرکیچڑ اچھالنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مناسب وقت پر شوگر انکوائری کمیشن کو بے نقاب کرنے کا بھی عزم کیا۔

Related Posts