سندھ حکومت کی کورونا وائرس کی آڑ میں چھپی ملک دشمنی واضح ہو چکی ہے،سردار عبدالر حیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کی کورونا وائرس کی آڑ میں چھپی ملک دشمنی واضح ہو چکی ہے،سردار عبدالر حیم
سندھ حکومت کی کورونا وائرس کی آڑ میں چھپی ملک دشمنی واضح ہو چکی ہے،سردار عبدالر حیم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ترجمان سردار عبدالر حیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کورونا وائرس کی آڑ میں چھپی ملک دشمنی واضح ہو چکی ہے۔ اس لیے سندھ حکومت کو فوری برطرف کیا جائے۔ ” ایم ایم نیوز ٹی وی” سے گفتگو کرتے ہوئے سردار رحیم نے کہا کہ” جی ڈی اے ”کے رکن سندھ اسمبلی سید راشد شاہ راشدی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کے کرونا کی آڑ میں سندھ حکومت عوام کو بیوقوف اور پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ سردار رحیم نے کہا جی ڈی اے بشمول پاکستان مسلم لیگ فنکشنل عوام کی خاطر کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ ہر تعاون کیلئے تیار تھی لیکن اب سندھ حکومت کی سندھ اور پاکستان دشمنی واضح ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیر جو گوٹھ میں کیے گئے کرونا ٹیسٹ جعلی نکلے۔ ایم پی اے راشد شاہ راشدی کا ایک منصوبہ کے تحت جعلی ٹیسٹ کٹ کے ذریعے ٹیسٹ مثبت نکالا گیا۔ جانتے ہوئے کہ راشد سائیں پیر صاحب پگارا کے فرزند ہیں اور مثبت کرونا کی وجہ سے سندھ بھر میں مایوسی پھیلے گی۔

ایم پی اے راشد سائیں کو الحمداللہ کرونا نہیں ہے۔ آج انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا۔ ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں کے حکومت نے کیا سوچ کر پیر صاحب پگارا کے خانوادے کو حراساں کرنے کی کوشش کی۔

ہم اب سمجھتے ہیں کے کرپشن میں ڈوبی ہوئی زرداری لیگ اپنے ساتھ پاکستان کو بھی معاشی طور پر ڈوبونا چاہتی ہے۔ زرداری لیگ جلد دفن ہو جائے گی لیکن پاکستان ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گا۔ وفاق سندھ حکومت کو اب فارغ کردے کیوں کہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔

Related Posts