ن لیگ نے حکومت کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی تردید کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ نے حکومت کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی تردید کردی
ن لیگ نے حکومت کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی تردید کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے مریم نواز کے لندن جانے کے سلسلے میں حکومت کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی مکمل طور پر تردید کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے ایک ٹوئٹ میں حکومت کے ساتھ بیک ڈور رابطے کی تردید کر دی ہے۔

محمد زبیر نے ٹوئٹ کے ذریعے وفاقی وزیر سائنس فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز واضح کہہ چکی ہے کہ حکومت سے باہر جانے کی درخواست نہیں کریں گی۔

ٹوئٹ میں محمد زبیر نے لکھا حکومت سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہو رہے، فواد چوہدری بیک ڈور رابطوں سے متعلق ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج اہم حکومتی وزیر فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا تھا کہ مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے بیک ڈور رابطے کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق بیک ڈور رابطے کا حکومتی جواب واضح ہے، وزیر اعظم کی جانب سے صاف انکار کیا گیا ہے، مریم نواز کو لندن نہیں جانے دیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا تھا ’مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے بیک ڈور رابطے کیے گئے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر رد کر دیا۔‘

واضح رہے کہ آج وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مریم نواز نے بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا ہے، وہ بیرون ملک جانے کی راہ ہموار کر رہی ہیں لیکن حکومت ان کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ کالر کرائم کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

Related Posts