امتحانات کے التواء کا شکار طلباء سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔شفقت محمود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امتحانات کے التواء کا شکار طلباء سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔شفقت محمود
امتحانات کے التواء کا شکار طلباء سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔شفقت محمود

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہم ملک بھر میں امتحانات کے التواء کا شکار طلباء کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے طالبِ علم کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے جس کا امتحان ملتوی کردیا گیا ہو۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اورنگ زیب قریشی نامی سوشل میڈیا صارف کے پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے یہ بات کہی جبکہ صارف نے او لیول کے طلباء سے متعلق شکایت کی جن کے امتحانات ملتوی ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارف اورنگ زیب قریشی نے کہا کہ او لیول کے جن طلباء کے امتحانات اکتوبر تک ملتوی کیے گئے ہیں، ان کے اسکول والدین سے اکتوبر تک کی فیسیں مانگ رہے ہیں جس پر وزیرِ تعلیم شفقت محمود خاموش نہ رہ سکے۔

او لیول کے طلباء سے کیے جانے والے اسکولوں کے فیس کے مطالبے پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیرِ تعلیم نے کہا کہ او لیول سمیت جن طلباء و طالبات کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے، ان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ 

ایک اور سوشل میڈیا صارف سجاد علی نے کہا کہ مارچ سے زیادہ تر اسکولز بند ہیں۔ کیا والدین کو فیس میں کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی؟ وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، اِس معاملے پر بھی غور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت تعلیم کا 15جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان

Related Posts