ایم کیو ایم رہنما، سابق وفاقی وزیر بابر غوری ایک بار پھر امریکا روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کو بے گناہ قراردے دیا
پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کو بے گناہ قراردے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حال ہی میں وطن واپس پہنچنے والے سابق ایم کیو ایم رہنما و سابق وفاقی وزیر بابر غوری ایک بار پھر امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابر غوری گزشتہ ماہ کے آخری روز 31 جنوری کو پاکستان پہنچے تھے جنہیں حفاظتی ضمانت کے باعث گرفتار نہیں کیا گیا۔ ایف آئی اے مختلف مقدمات کے تحت بابر غوری کے خلاف تفتیش میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بابر غوری کے خلاف منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ جیسے مقدمات درج کیے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) بھی کراچی پورٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات میں بابر غوری پر تفتیش میں مصروف ہے۔

گزشتہ 7 سال (2015) سے بیرونِ ملک مقیم بابر غوری 4 جولائی 2022 کو بھی وطن واپس لوٹے تھے، تاہم پولیس نے کراچی ائیرپورٹ سے ہی ایم کیو ایم رہنما کو حراست میں لے لیا۔

ایم کیو ایم کے سابق رہنما بابر غوری اشتعال انگیز تقریر کیس میں سہولت کاری کے الزام میں بھی گرفتار ہوئے، جس میں ضمانت ملنے پر بابر غوری نے امریکا کا رخ کر لیا تھا۔ گزشتہ ماہ پاکستان آمد کے بعد بھی بابر غوری امریکا واپس روانہ ہوگئے تھے۔

دوسری جانب  بابر غوری کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پہلے پاکستان، لندن اور پی ایس پی جیسے دھڑوں میں منقسم اور بعد ازاں یکجا ہوگئی۔ بابر غوری کی جانب سے ایم کیو ایم کی علیحدگی یا مختلف دھڑے ایک ہونے پر ردِ عمل بھی سامنے نہیں آیا۔

Related Posts