عمران خان جیل بھرو کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کرنے کا مشورہ دے دیا۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کیلیے سنجیدہ ہیں تو زمان پارک سے خواتین و بچے ہٹائیں، آپ کو جیل بھرو تحریک کی ضرورت نہیں، کیسز کا جواب دیں جیلیں خود بھر جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 2 دن جیل میں رہ کر جن کی آنکھیں بھر آتی ہیں وہ جیل بھرو تحریک چلائیں گے جبکہ نواز شریف  374 اور مریم نواز 157 دن، آصف علی زرداری 248 دن جیل میں گزارنے پڑیں اور  فریال تالپور کو عید کے دن جیل لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کارکن جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں، جلد کال دونگا، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ  ایک شخص دوبارہ وہ ہی تقریر کررہا ہے جو 20 سال سے کرتا رہا، عمران خان نے اپنے دور میں 25 ہزار ارب روپے کے قرضے لیے، چیئرمین پی ٹی آئی کو معیشت، مہنگائی، دہشت گردی کا جواب دینا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کے پی کے 471 ارب روپے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کیلیے استعمال نہیں ہوئے، آپ کی حکومت کی دہشت گردی کا جواب ہم سے پوچھ رہے ہیں۔

Related Posts