آزادی مارچ چلتا رہے گا اور منزل پر پہنچ کر دم لے گا، مولانا فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maulana fazlur rehman
maulana fazlur rehman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کمزور جمہوریت آمریت سے زیادہ نقصان دہ ہوتی ہے، مایوسی کے ماحول میں بھی 19 مارچ کو لاہور میں بڑا جلسہ عام کریں گے، آزادی مارچ چلتا رہے گا اور منزل پر پہنچ کر دم لے گا۔

مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرکی گئی تقریر کے رد عمل میں کہنا تھا کہ کمزور جمہوریت آمریت سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کمزور جمہوریت بہترین آمریت سے بہتر کی دلیل دی جاتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے ، آمریت میں آمر کے خلاف جدوجہد تو کی جاسکتی ہے لیکن کمزور جمہوریت میں آمریت پیچھے ہوتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کمزور جمہوریت میں جدوجہد نہیں کی جاسکتی جبکہ مکمل آئینی جمہوریت کے تحت ہی قوم مضبوط ہوسکتی ہے، ‘مایوسی کے ماحول میں بھی 19 مارچ کو لاہور میں بڑا جلسہ عام کریں گے، آزادی مارچ چلتا رہے گا اور منزل پر پہنچ کر دم لے گا۔

مزید پڑھیں: بھارت تباہی کی جانب گامزن ہے، مقبوضہ کشمیر آزاد ہوکر رہے گا ، وزیراعظم

اس سے قبل اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور عوام نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ لڑااور پاکستانی قوم نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ نائن الیون کے بعد آزادی کی تحاریک کو دہشت گردی سے جوڑا گیا جس کے بعد مسلم ممالک میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جارہا ہے،انسانی حقوق عالمی قوتوں کے دکھاوے کا نعرہ ہے۔

Related Posts