نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو آج مکمل امن ہوتا، آصف زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Former President Asif Ali Zardari's arrest warrant issued

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سابق صدر مملکت و پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پشاور میں ہونیوالے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو آج مکمل امن ہوتا ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانیت کا خون بہانے والے ناقابل معافی ہیں، شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارجبکہ کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو آج مکمل امن ہوتا ، دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے اور امن ومان برقرار رکھنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

اس سے قبل وزیروزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور دھماکے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اپنے ایک ٹوئٹرپیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پشاور میں مدرسہ پر دہشت گردوں کے حملے سے دل غمزدہ ہے، شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے،مریم نواز

میں اپنی قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم اس بزدلانہ وحشیانہ حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

Related Posts