پشاور مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے،مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz
Maryam Nawaz

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پشاور دیر کالونی میں مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مریم نوازنے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پشاور مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے،بالخصوص بچوں کو ہونے والے نقصان نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے، جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں،انکے دکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کوصحت یابی عطا فرمائے۔آمین

واضح رہے کہ پشاور میں رنگ روڈ کے علاقے دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پشاور، دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ، 7 افراد شہید، 70سے زائد زخمی

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

 

Related Posts