کراچی پولیس کے مزید 26 جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 6843 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کے مزید 26 جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 6843 ہو گئی
کراچی پولیس کے مزید 26 جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 6843 ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس کے مزید 26 جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح کورونا وائرس سے متاثرہ افسران اور جوانوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 483 ہو گئی ہے۔

کراچی پولیس گزشتہ سال فروری سے کورونا وائرس کی سخت ترین وباء کے دوران فرنٹ لائن ورکرز کی حیثیت سے ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ پولیس سڑکوں، آئسولیشن مراکز، سیلڈ علاقوں، قبرستانوں اور بازاروں میں ڈیوٹی دے رہی ہے جبکہ اہلکار قیدیوں کو لانے لے جانے، سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کرنے اور مظاہرین کو کنٹرول کرنے کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں جس کے باعث ان پر کورونا وائرس کے حملے کا خطرہ بھی اتنا ہی بڑھ جاتا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر اب تک 26 جوان جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جبکہ صوبے بھر میں زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 29 ہے۔ جبکہ ابتک 6428 افسران اور جوان صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پر عزم اور بلندحوصلہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں ڈیلی ویجز اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

Related Posts