وفاقی دارالحکومت میں ڈیلی ویجز اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت میں ڈیلی ویجز اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ
وفاقی دارالحکومت میں ڈیلی ویجز اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین نے اپنے مطالبات کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرے میں شریک مرد و خواتین اساتذہ کا کہنا ہے کسی ملک میں اساتذہ کا اس طرح سے استحصال نہیں کیا جس طرح پاکستان میں کیا جاتا ہے۔ ہم ملک کے معماروں کا مستقبل سنوارتے ہیں مگر ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔  

ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ایکشن کمیٹی کے عہدے داروں نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے کیس جیتنے کے باوجود ہمیں مستقل نہیں کیا جا رہا ہے جو کہ ہمارے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں تنخواہیں انتہائی کم ہیں گھر چلانا مشکل ہو رہا ہے ہم حکومت  سے اپنا حق مانگتے ہیں کوئی بھیک نہیں مانگ رہے کیونکہ دیگر تمام محکموں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے لیکن ہمیں پتا نہیں کس بات کی سزا دی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق تین ماہ کی نوکری کرنے والے کو بھی مستقل کیا جانا چاہئے ہم روڈ پر اپنے حق کی خاطر ہر ذلیل و خوار ہورہے ہیں، ہم ٹیچرز قوم کے معماروں کا مستقبل سنوارتے ہیں جن میں سے ڈاکٹرز، انجینئرز، سائنسدان اور وزیراعظم بنتے ہیں۔ کسی بھی ملک میں اساتذہ کا استحصال یوں نہیں کیاجاتا جس طرح سے ہمارا استحصال جاری ہے۔

عہدیدداروں کا کہنا تھا کہ ہم مستقلی کے لیے تین سال سے دربدر ہیں، گریڈ ایک سے لے کر گریڈ 15 تک ملازمین کی فائل کیبنٹ میں منظوری کے لیے پڑی ہیں۔ اس پر فروغ نسیم کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی تھی ایک سال تک اس کمیٹی نے اس معاملے پر کوئی میٹنگ نہ کی اب دوبارہ کیمٹی فعال ہو چکی ہے ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ کمیٹی اور کیبنٹ منظوری دے کر ہمیں مستقل کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کی حکومت میں کورٹ سے اپنے حق میں فیصلے کے باوجود ہم قوم کے معمار اپنے حق کے لیے سڑکوں پر خوار ہورہے ہیں۔ ہم نے بچوں کو پڑھانا چھوڑ دیا ہے جب تک کہ ہمیں مستقل نہیں کیا جائےگا۔ ہم کلاسز نہیں لیں گے ہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے اپیل کرتے ہیں کہ فوراً ہمیں مستقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : شدید گرمی شہراقتدار کے مکینوں پر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط، کاروبار ٹھپ

Related Posts