نواز شریف کو بیرونِ ملک لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کل لاہور پہنچے گی۔مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کو بیرونِ ملک لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کل لاہور پہنچے گی۔مریم اورنگزیب
نواز شریف کو بیرونِ ملک لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کل لاہور پہنچے گی۔مریم اورنگزیب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرونِ ملک منتقلی کے لیے ائیر ایمبولینس کل لاہور پہنچے گی۔

ترجمان مسلم لیگ  اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹروں نے رائے دے دی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو جلد بیرونِ ملک منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرونِ ملک جتنی جلدی منتقل کیا جائے، اتنا ہی بہتر ہے جبکہ ان کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ضروری ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں اور ان کی صحت بگڑتی جا رہی ہے جبکہ آج سے انہیں طبی طور پر سفر کے لیے تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد سفر کے حوالے سے ناکافی ہے، تاہم پلیٹ لیٹس کو سفر کے قابل بنانے کے لیے سٹیرائیڈز اور دیگر ادویات استعمال کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان  مریم اورنگ زیب نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے  گزشتہ روز  کہا کہ نواز شریف کی صحت پر قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں، نہ ہی انہیں بار بار اسٹیرائیڈز دئیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب

Related Posts