وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان  مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں، نہ ہی انہیں بار بار اسٹیرائیڈز دئیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی لندن روانگی منسوخ ہو گئی، طبیعت بدستور ناساز

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے علاج کے لیے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے جبکہ کسی بھی ناگہانی حادثے کی صورت میں نواز شریف کو بیرونِ ملک منتقل نہیں کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے متعلق تمام تر اطلاعات پارٹی ترجمان یا ان کے معالج جاری کریں گے جبکہ کوئی بھی اطلاع جس کا تعلق سابق وزیر اعظم کی صحت سے ہو، اسے تصدیق کے بغیر منظرِ عام پر نہ لایا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کردیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  گزشتہ روز کہا کہ عمران صاحب جس ملک کا وزیراعظم خود جھوٹا ہو، وعدہ کر کے مکر جائے اور امانت میں خیانت کرے، وہ کبھی بھی مدینہ کی ریاست نہیں بنا سکتا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کردیں، مریم اورنگزیب

Related Posts