وزیر اعظم آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا
وزیر اعظم آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر گفتگو ہوگی،آزادی مارچ پر حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے دارالحکومت میں آج صبح ساڑھے 11 بجے ہونے والے اجلاس کے حوالے سے کابینہ کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔کابینہ اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خود نکالیں۔ چوہدری شجاعت حسین

اجلاس کے دوران اوگرا کے ممبر گیس کی تعیناتی  کی منظوری دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ وزیر اعظم عمران خان کو وزراتوں میں سی ای اوز اور  ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ دے گی۔ 

کابینہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ کے تحت بورڈ آف اتھارٹی کے ممبرز کی تعیناتی  عمل میں لائے گی  جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کی سٹیزن پورٹل کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر شکایات کے حل پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ 

وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے جبکہ عوامی مفاد کے منصوبوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 30اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار نیشنل الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی۔ 

وہیکل پالیسی کے تحت سید علی جاوید ہمدانی کو سی ای او نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی ،ڈریپ کے ڈائریکٹر بجٹ اور اکاؤنٹس اظہر علی کے خلاف انضباطی کاروائی کیلئے وفاقی سیکریٹری احمد نواز سکھیرا کو مجاز افسر تعینات اور ڈی جی رینجرز پنجاب کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کااجلاس ،ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق ،نیشنل الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری

Related Posts