وزیرِ اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ کے مشیر اعجاز شاہ شیرازی انتقال کر گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ کے مشیر اعجاز شاہ شیرازی انتقال کر گئے
وزیرِ اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ کے مشیر اعجاز شاہ شیرازی انتقال کر گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیر سیّد اعجاز شاہ شیرازی کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے اعجاز شاہ شیرازی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی تھے۔

نومبر کے دوران اعجاز شاہ شیرازی علیل ہو گئے تھے، 23 نومبر کو انہیں آئی سی یو میں منتقل ہونا پڑا جبکہ گزشتہ کئی روز سے اعجاز شاہ شیرازی نجی ہسپتال میں داخل تھے۔

رکنِ سندھ اسمبلی ریاض شیرازی کے والد اعجاز شیرازی پی ایس 84 ٹھٹھہ سے رکنِ سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے جو پیپلز پارٹی سے پہلے ن لیگ سے بھی وابستہ رہے۔ قبل ازیں وزیرِ کچی آبادیز سندھ مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملک کی نامور اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وباء کا شکار ہوگئیں،نیلم منیر نے کہا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان کے تمام گھر والے وائرس سے محفوظ اور صحتمند ہیں۔

نیلم منیر نے’کورونا ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہے‘ کے عنوان کے ساتھ انسٹاگرام پوسٹ پر ایک تصویر شیئر کی ، اور مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: معروف اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں

Related Posts