پی ٹی آئی حکومت کو نااہلی اور نالائقی کا نوبل انعام ملنا چاہئے۔احسن اقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو نئے آزاد منصفانہ الیکشن کی ضرورت ہے،احسن اقبال
پاکستان کو نئے آزاد منصفانہ الیکشن کی ضرورت ہے،احسن اقبال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کو نااہلی اور نالائقی کا نوبل انعام ملنا چاہئے۔ 

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ میں عمران خان کی حکومت کو عالمی نااہلی اور نالائقی کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرتا ہوں۔

مسلم لیگ (ن) رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ملکی معیشت کو تحریکِ انصاف نے 15 ماہ میں جس قدر تباہ کیا ہے، سابقہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کی شرحِ نمو 10 سال میں کم ترین سطح پر آچکی ہے جبکہ  ملک کے جاری اخراجات 19 سال میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ  ملک کا ترقیاتی بجٹ 11 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ قرضوں کی شرح 72 سالہ ملکی تاریخ میں بلند ترین ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں زیر حراست مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کر دی ۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت ہونے پر 13 جنوری کو احسن اقبال کو  جج اعظم خان کے روبرو پیش کیا گیا، احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو کیس میں شامل تفتیش کرنے کی اپیل دائر کر دی۔

مزید پڑھیں:  احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع

Related Posts