کراچی، ایم کیو ایم لندن کی تنظیمی سرگرمیاں 7 سال بعد بحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ایم کیو ایم لندن کی تنظیمی سرگرمیاں 7 سال بعد بحال
کراچی، ایم کیو ایم لندن کی تنظیمی سرگرمیاں 7 سال بعد بحال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (لندن) نے کم و بیش 7 سال بعد کراچی میں اپنی سیاسی و تنظیمی سرگرمیاں بحال کرنا شروع کردی ہیں جس کا آغاز 2 رہنماؤں کو رابطہ کمیٹی کا رکن نامزد کرکے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بانی متحدہ کی تقریریں نشر کرنے پر 7 سال قبل پابندی عائد کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں مذکورہ پابندی ہٹانے کیلئے ایم کیو ایم رہنماؤں کی جانب سے درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اپوزیشن تیار ہوجائے، پی ٹی آئی نے انتخابی مہم شروع کردی۔فیصل جاوید

حیرت انگیز طور پر پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور ان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا گیا جس سے ایم کیو ایم (پاکستان) اور لندن کے مابین سیاسی اور دہشت گرد جماعتوں جیسا فرق واضح ہوتا چلا گیا۔

تاہم اب لندن سے متحدہ کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی کا کہنا ہے کہ سابق ایم این اے کنور خالد یونس رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر اور مومن خان مومن ڈپٹی کنوینر مقرر کیے گئے ہیں۔ دونوں متحدہ کے گرفتار کارکنان کے مقدمات میں فریق بنیں گے۔

مقدمات کی پیروی کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم لندن کا کہنا ہے کہ مزید تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان آئندہ دنوں میں ہوگا جبکہ رابطہ کمیٹی الطاف حسین کی تقاریر پر عائد پابندی کے خلاف بھی اقدامات اٹھار ہی ہے۔ 

Related Posts