پورا پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے ،حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Haleem leads boat rally in connection with Youm Istehsal-e-Kashmir

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کی اہمیت کا اجاگر کرنے کے لئے مختلف تقاریر کا انعقاد کیا گیا۔ پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کیماڑی کے مقام پر ساحل سمندر میں بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

ریلی کے شرکاء ساحل سمندر میں کشتیوں پر سوار ہوکر پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا کر بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ ریلی میں اراکین اسمبلی شاہنوازجدون، سعید آفریدی، محمود مولوی، پی ٹی آئی رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی، سمیرمیر شیِخ، علی میرجت اوردیگر رہنمائوں نے شرکت کی اور ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ملیر و لیبر ونگ کی جانب سے قائد آباد پر یوم استحصال کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ریلی نکالی گئی، ریلی میں پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ، پی ٹی آئی رہنما گل نمروز خان، نعیم عادل شیخ، منصور خان، طائوس خان، منصف ڈار، عبید خان، انور مہندی، عطاء اللہ شاہ، عارف خان دیگر نے سیکڑوں کارکنوں و شہریوں نے شرکت کی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کل پورے پاکستان سمیت سندھ بھر میں یوم استحصال منایا جارہا ہے۔ کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ نکالا جارہا ہے ،سندھ کے مختلف اسٹیشنوں پر ٹرین مارچ کا بھرپور استقبال کیا جائے ۔

اس کے علاوہ سندھ کے مختلف شہروں میں ہٹلر مودی سرکار کے جانب سے کشمیری عوام پر مسلسل ظلم، جبر ، زیادتی کے خلاف احتجاج و دیگر تقاریر کا انعقاد کیا جارہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اس قافلے میں شریک ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز پر پاکستان کا ہر شہری کشمیری بھائیوں کے ساتھ گجرات کاقصائی کشمیری مسلمانوں کی جان کا دشمن بن چکا ہے، پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں ۔ لائن آف کنٹرول پر بڑی جرات کے ساتھ پاک فوج دشمنوں کو منہ توڑجواب دے رہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ بھارت نے ایک سال سے لاک ڈاؤن لگا کر کشمیر میں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند کر رکھے ہیں، ٹیلیفون، انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی نظام بند کیا گیا تاکہ مودی سرکاری کا مکرو ہ چہرہ دنیا نہ دیکھ سکے لیکن اب بھارت کے دن گنے جاچکے ہیں جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے ۔

اب ظلم کی داستان ختم ہونے والی ہے ،کشمیر بھی پاکستان کا حصہ بنے گا ،سلام پیش کرتے ہیں ان کشمیری عوام کو جو بہادری سے مسلسل بھارت کی ظالم فوج کا نہتے ہاتھوں مقابلہ کر رہے ہیں۔

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے ۔ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کشمیریوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی سیاسی قیادت کشمیریوں پر مظالم کیخلاف یوم استحصال منانے پر متفق

وزیرِاعظم نے اقوامِ متحدہ کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھایا۔ آج پورا پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے ، کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی مجاز صرف کشمیری عوام ہی ہیں۔

Related Posts