جے یوآئی کے بے دخل رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف صف بندی شروع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ousted JUI leaders started lining up against Maulana Fazl

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : حافظ حسین احمد، مولانا محمد خان شیرانی،شجاع الملک اور مولانا گل نصیب نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف صف بندی شروع کرتے ہوئے 29 دسمبر کو اسلام آباد میں ہم خیال رہنماؤں کا اجلاس بلا لیا ہے۔

چاروں رہنماؤں نے ملک بھر میں ہم خیال رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں اور مولانا فضل الرحمان کی پالیسیوں کے مخالف رہنما بلا لئے گئے ہیں ،اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

حافظ حسین احمد، مولانا محمد خان شیرانی،شجاع الملک اور مولانا گل نصیب نے اور دیگر ہم خیال ارکان کے ہنگامی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اقدام کو حق دبانے کی ناکام کوشش اور بغیر شو کاز نوٹس کے رکنیت کا خاتمہ جماعتی آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف 29دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں بڑا سرپرائز دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں اپنے مفادات کےلئے جے یو آئی ف کو استعمال کر رہی ہے اور مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کاز کو تقویت کا باعث بن رہے ہیں جس کے خلاف مخلص ارکان کا جماعتی ساکھ بچانے کے لیے آواز اٹھانا فطری عمل ہے۔

مزید پڑھیں:جعلی راجکماری کی آمد سے بی بی شہید کی روح تڑپ اٹھی ہوگی۔فردوس عاشق اعوان

حافظ حسین احمد، مولانا محمد خان شیرانی،شجاع الملک اور مولانا گل نصیب کا کہنا ہے کہ جماعت سے ہماری بیدخلی کا عمل غیر آئینی اور جلد بازی کا فیصلہ ہے ہمارے ساتھ رابط کیا گیا اور نہ ہی ہمیں جماعتی منشور کے مطابق شوکاز ملے ،ان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کو اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھوں کھلونا بننے کے پہلے بھی خلاف تھے اور اب بھی ہیں اورجماعت کے مخلص وحق گو ارکان کبھی بھی اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔

Related Posts