جعلی راجکماری کی آمد سے بی بی شہید کی روح تڑپ اٹھی ہوگی۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے ہوتے ہوئے لٹیروں کوئی این آراو نہیں ملے گا،فردوس عاشق اعوان
عمران خان کے ہوتے ہوئے لٹیروں کوئی این آراو نہیں ملے گا،فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی راجکماری کی آمد سے بی بی شہید کی روح تڑپ اٹھی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی رجکماری کی گڑھی خدا بخش آمد سے ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کی روح تڑپ اٹھی ہوگی کہ انکی سیاست اور وراثت پر قابض گروہ نے ان کی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیا۔

پیغام میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا تعلق فوجی آمر سے جوڑتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ضیاء الحق کے منہ بولے بیٹے اور اسکی باقیات کو گلے لگا کر بھٹو اور بی بی شہید کے جمہوری فلسفےکو تار تار کردیاہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یقیناً بی بی شہید کےخلاف کی جانےوالی سیاہ کار یوں کےحوالےسے جعلی راجکماری نے اپنےچچا شہباز شریف اوروالد نواز شریف کی طرف سے بی بی شہید کی قبرپرکھڑے ہوکرمعذرت بھی ضرور کی ہو گی۔

پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھٹو کےاصل وارث دربدرہیں جبکہ بھٹو کی وراثت اور سیاست پر ناجائز قابضین جمہوریت کےخلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثاء کو حق نہیں دیا وہ سندھ کے مظلوم عوام کو انصاف کیسے دے سکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: سکھر میں مریم نواز کے طعام کیلئے ہرن، تیتر اور بٹیر کا گوشت پیش

Related Posts