وزیرِ صحت کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا، یاسمین راشد اومی کرون کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ صحت کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا، یاشمین راشد اومی کرون کا شکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ڈاکٹر یاسمین راشد کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا، وزیرِ صحت پنجاب کے جسم میں کورونا ویرئینٹ اومی کرون کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرِ صحت کو ویری ایشن ڈٹیکشن کٹس سے چیک کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ ان کے جسم میں اومی کرون موجود ہے۔ محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد خطے سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی عباس جعفری کی والدہ انتقال کر گئیں

صوبے بھر میں اومی کرون کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ پنجاب کے علاوہ سندھ، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں بھی اومی کرون کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق 90فیصد سے زائد کیسز میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کورونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ لوگ ماسک نہیں پہنتے، نہ ہی سماجی فاصلے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ شہری احتیاطی تدابیر اپنا کر اومی کرون سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی سمیت سندھ میں بھی اومی کرون نے حملہ کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں اومی کرون کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے احتیاط کرنے کی اپیل کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر 2021سے 2 جنوری 2022 کے دوران اومی کرون کے نئے کیسز آئے ہیں، اب تک 268 کیسز ظاہر ہوچکے ہیں، 28 دسمبر سے 2 جنوری 2022 کے دوران 133 نمونے ٹیسٹ کیے گئے۔

Related Posts