پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی عباس جعفری کی والدہ انتقال کر گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی عباس جعفری کی والدہ انتقال کر گئیں
پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی عباس جعفری کی والدہ انتقال کر گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و رکنِ سندھ اسمبلی سید محمد عباس جعفری کی والدہ انتقال کر گئی ہیں جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنان اور معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا کہ مجھے رکنِ سندھ اسمبلی سید عباس جعفری کی والدہ کے انتقال پر بے حد افسوس ہوا ہے۔

https://twitter.com/AftabSiddiqiPTI/status/1478933918678233095

ٹوئٹر پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عباس جعفری کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ تاحال عباس جعفری کی طرف سے والدہ کے انتقال پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

عامرلیاقت کی گرفتاری کا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ، توہین مذہب کے مقدمہ کیلئے درخواست دائر

واضح رہے کہ سید محمد عباس جعفری سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 125 سے تحریکِ انصاف کے ایم پی اے منتخب ہوئے۔ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم اور ایم ایم اے کے امیدواروں کو شکست دی۔

 رکنِ سندھ اسمبلی منتخب ہونے سے قبل عباس جعفری نے شوبز انڈسٹری میں ماڈلنگ  کے ذریعے نام کمایا۔ وزیر اعظم کے فیصلے کے تحت پی ٹی آئی کراچی کی تحلیل سے قبل  عباس جعفری ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

Related Posts