بیت الخلاء کا عالمی دن، دنیا کی 25 فیصد آبادی نکاسئ آب کی سہولت سے محروم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیت الخلاء کا عالمی دن، دنیا کی 25 فیصد آبادی نکاسئ آب کی سہولت سے محروم
بیت الخلاء کا عالمی دن، دنیا کی 25 فیصد آبادی نکاسئ آب کی سہولت سے محروم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیت الخلاء کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ دنیا کی 25 فیصد سے زائد آبادی آج بھی نکاسئ آب کی سہولیات سے محروم ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کی آبادی کے 1 چوتھائی سے زائد لوگ آج بھی نکاسئ آب کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں جو ناقابلِ قبول ہے۔

پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ دنیا کی چوتھائی سے زائد آبادی کا نکاسئ آب کی سہولیات سے محروم ہونا اخلاقی، اقتصادی اور صحت مندانہ نقطۂ نظر سے ناقابلِ قبول ہے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے کہا کہ آج ہم سب کو یہ یقین دہانی حاصل کرنا ہوگی کہ دنیا کے ہر شخص کو نکاسئ آب کی سہولت فراہم کی جائے کیونکہ اس کا تعلق انسانی وقار اور عزتِ نفس سے ہے۔ 

دنیا بھر میں ٹوائلٹ کا عالمی دن منانے کا مقصد بیت الخلاء سے محروم غریب طبقے کی ضروریات پر دنیا بھر کے انسانوں میں احساسِ ذمہ داری اجاگر کرنا ہے۔

یاد رہے کہ ٹوائلٹ کادن کو منانے کا آغاز 2013 میں کیا گیا جس کا مقصد اس بات کو باور کروانا ہے کہ صحت و صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک محفوظ اور باقاعدہ بیت الخلا اہم ضرورت ہے۔ بیت الخلا کی عدم دستیابی یا غیر محفوظ موجودگی بچوں اور بڑوں میں مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔

مزید پڑھیں: اقوامِ متحدہ کے تحت ورلڈ ٹوائلٹ ڈے اور احساسِ ذمہ داری 

Related Posts