پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول اور بہترین مواقع ہیں۔حفیظ شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول اور بہترین مواقع ہیں۔حفیظ شیخ
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول اور بہترین مواقع ہیں۔حفیظ شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار ہے اور متعدد شعبہ جات میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں۔

اسلام آباد میں ایس ای سی پی کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ٹیکس کی آمدن شروع سے ہی کم ہو رہی ہے اور آج تک یہی حالت ہے۔پاکستان کیپٹل مارکیٹ کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہے جس کے لیے ریگولیشن ایک اہم چیز ہے۔ ریگولیشن بہتر بنا کر کیپٹل مارکیٹ میں شفافیت لائی جاسکتی ہے۔پاکستان معاشی تبدیلی کے ایجنڈے کی طرف گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز 403پوائنٹس کا اضافہ

انہوں نے کہا کہ مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک کے خواہش مند ہیں۔ ترقی کے لیے مواصلات اور روابط میں اضافہ خوش آئند ہے۔ ترقی اور روزگار لازم و ملزوم ہیں۔ 

مشیر خزانہ نے اعلان کیا کہ حکومت خصوصی اقتصادی زون تیار کر رہی ہے۔ عوام سی پیک سے بھرپور استفادہ کریں۔ کاروبار میں بدعنوانی اور فرسودہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو قرض وراثت میں ملے تاہم معاشی نظم و ضبط کے حوالے سے ہم نے اہم پیغام دیا۔ آئی ایم ایف کا 6 ارب ڈالر کا پروگرام اہم نہیں بلکہ دُنیا کا اعتماد اہم ہے۔ آئی ایم ایف سے مثبت معیشت کا تاثر حاصل ہوا۔ اب اسلامی ترقیاتی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک فنڈز بڑھانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مشکوک افراد کے اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے  پر بینکوں کو 21 لاکھ ڈالر سے زائد جرمانہ کردیا۔مرکزی بینک نے شیڈول فور میں شامل کردہ زیر نگرانی لوگوں اور ان سے وابستہ دیگر افراد کے نئے اکاؤنٹس کھولنے پر ایکشن لیتے ہوئے موجودہ مالی سال کے دوران اب تک مختلف بینکوں پریہ  بھاری جرمانہ عائد کیا ۔

مزید پڑھیں: مشکوک افراد کے اکاؤنٹس بند نہ کرنے کا معاملہ، اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر 21 لاکھ ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کردیا

Related Posts